ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکلیں دینے کا اعلان

datetime 18  مئی‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے، عمران خان کا موقف بے نقاب ہورہا ہے، اب پی ٹی آئی رہنما بیانات اور پارٹی بدل رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوچکا ہے، سندھ میں تاحال بلدیاتی نظام قائم نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ9مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، اب پی ٹی آئی رہنما بیانات اور پارٹی بدل رہے ہیں، عمران خان کا موقف بے نقاب ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ2018میں جہاز بھر کر پی ٹی آئی میں لائے گئے تھے، عمران خان نے رہائی کے بعد انٹرویو میں الزامات عائد کیے،9مئی کے واقعات میں صرف پی ٹی آئی کارکن ملوث تھے، سرکاری املاک، بسوں، پولیس وین اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، جن کی موٹرسائیکلز جلائی گئی، سندھ حکومت انہیں نئی موٹرسائیکل دے گی۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے، شرپسندوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، عمران خان نے ملکی سالمیت کو دائو پر لگا دیا ہے، عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں عمران خان نے ہر ریڈلان کراس کی، ان کی پارٹی کے لوگ جیلوں میں ہیں، عمران خان اور ان کے بچے گھر پر آرام سے بیٹھے ہیں، وہ اقتدار کے لیے قوم کے بچوں کو استعمال کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپشن کے سنگین ترین الزامات ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو عدالتوں سے غیرمعمولی ریلیف دیا گیا، انصاف کا دہرا معیار ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کے دوران 9 مئی کے واقعے کی ویڈیو بھی چلائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…