پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق خبروں پر علی زیدی نے خاموشی توڑ دی

17  مئی‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما علی زیدی نے 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی پر جو مناظر دیکھے و ہ تکلیف دہ تھے ،فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں،جس جس نے دہشت گردی کی اور فوجی املاک پر حملہ کیا ان سب کا احتساب ہونا چاہیے ، تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میری کمر میں 4دن سے شدید تکلیف ہے، اس لیے میں نے اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست دی تھی۔نو مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آارئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں، پاکستان ایئرفورس کے ایم ایم عالم کے جہازکو جلایا گیا، شہدا کی یادگار کو جلانے پر مجھے سب سے زیادہ تکلیف ہوئی، نو مئی کو جس جس نے دہشت گردی کی فوجی املاک پر حملہ کیا ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو سیاستدان مانتا ہوں لیڈر تو وہی ہے، انہوں نے ہمیشہ دہشت گردی سے دور رہنے کی تلقین کی ہے، پولیس کی گاڑی پاکستان کی ہے ، سپریم کورٹ بھی پاکستان کی ہے، پاک نیوی، پاک ایئرفورس ،پاک آرمی ،ریلوے سب پاکستان کے ہیں، کور کمانڈر ہاس میں توڑ پھوڑ کی گئی جس پر بہت افسوس ہوا۔تحریک انصاف سے اپنے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے علی زیدی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بنے ہوئے 23سال ہوگئے ہیں، پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، میں پی ٹی آئی اس وقت چھوڑوں گا جب عمران خان چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس والے تو مجھے جیکب آباد لے کر جارہے تھے لیکن شکر گزار ہوں گھر میں نظربند کیا گیا، جو تماشا 9 مئی کو ٹی وی چینلز پر نظر آیا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

علی زیدی نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والا پی ٹی آئی کارکن نہیں ہوسکتا، پرامن احتجاج آپ کا آئینی حق ہے، مجھ پر اے ٹی سی کی ایف آئی آر کٹی ہوئی ہے میں تو تشدد سے روک رہا تھا۔انہوںنے کہا کہ نہ تشدد کی حمایت اور نہ اس کی اجازت دوں گا، میری جانب سے مشتعل کارکنان کو روکے جانے کے باوجود مجھ پرجھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…