اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کی مرکزی سینیئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتارکر لیا گیا

datetime 12  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاریوں کی سلسلہ رک نہ سکا اور پارٹی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری اور وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے بتایا کہ

ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور سے کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچنا تھا،وہ ڈیفنس یا کیولری گرائونڈ میں روپوش تھیں لیکن پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو صبح ساڑھے چھ بجے اغواء کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس چھاپوں کی وجہ سے کافی روز سے گھر میں موجود نہیں تھیں ،دو روز پہلے ڈاکٹر یاسمین راشد کے 80سالہ شوہر اور 76سالہ دیور کو بھی گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،شوہر کی طبیعت خراب ہونے پر چھوڑ دیا گیا تاہم معمر دیور اب بھی زیر حراست ہیں ۔عندلیب عباس نے بتایا کہ 4سے 5گاڑیاں اور 40سے 50لوگ آئے تھے جو ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرکے لے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پارٹی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری کو بھی اغواء کرلیا گیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پولیس ان کے گھر میں اسلحے سمیت داخل ہوئی۔پی ٹی آئی نے ایک ٹوئٹ میں ان کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان گرفتاریوں سے وہ اس تحریک کو روک سکتے ہیں انہیں معلوم نہیں کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوچکا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…