پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے 180 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز ریلی نکالنے پر رہنما تحریک انصاف اسد عمر، راجا خرم نواز سمیت 180 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی تھی۔

ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ رہنما تحریک انصاف اسد عمر، راجا خرم نواز سمیت 180کارکنان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اس طرح کی غیرقانونی ریلیوں پر اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذ کر رکھا ہے لہذا ریلی کے شرکا کو لاڈ اسپیکر کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ آپ کی ریلی غیر قانونی ہے، لیکن شرکا نے حکم کی تعمیل نہ کرتے ہوئے سڑک بند کر کے ریلی جاری رکھی اور احتجاج شروع کردیا۔

پولیس نے دفعہ 144اور احکامات کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 38 کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا۔تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز ریلی کے بعد تحریک انصاف کے ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور اب تک 38 لوگ گرفتار کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت اسلام آباد کے تینوں اراکین قومی اسمبلی پر پرچہ ہے، ہم سے جس گھناؤنے جرم کے مرتکب ہوئے وہ یہ ہے کہ ہم نے کہا کہ ہم اپنے آئین اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اس حوالے سے تحریک انصاف کے ایک اور سینئر رہنما رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کے بعد اب سرگودھا میں تحریک انصاف پر کریک ڈاؤن شروع ہے جہاں پانچ چیئرمین یونین کونسل کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے اور چار کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سرگودھا کے صدر اسامہ میلہ کے مطابق گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ آئین اور عدلیہ سے یکجہتی ریلی کے بعد شروع ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہفتہ کے روز پارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے دوران مبینہ طور پر نقص امن کی صورتحال پیدا کرنے اور عہدیداروں کے ساتھ تصادم میں ملوث ہونے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کی تین خواتین سمیت 20سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ صدر زون پولیس نے تین خواتین سمیت 12 حامیوں کو گرفتار کیا جبکہ ایک درجن سے زائد کو رورل زون پولیس نے حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں رکھا۔

پولیس کے مطابق انہیں ریلی کے شرکا کے ساتھ نرمی برتنے کا حکم دیا گیا تھا تاکہ دورے پر آئے چینی وفد کی نقل و حرکت کے دوران شرکا کے ساتھ تصادم سے بچا جاسکے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ٹریفک بلاک کرنے والے کچھ شرکا کو چینی وفد کے جانے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایف-9 پارک کے مہران گیٹ کے باہر سے کم از کم 11 شرکا کو گرفتار کیا گیا، بعد میں بالترتیب نو مردوں اور تین خواتین کو مارگلہ اور خواتین تھانوں میں منتقل کر دیا گیا، دیہی زون میں ایک درجن سے زائد شرکا کو حراست میں لے کر تھانوں میں منتقل کیا گیا۔انہیں تھانوں کے احاطے میں رکھا گیا تھا کیونکہ متعلقہ حکام نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ ان مظاہرین کے خلاف کارروائی کیسے کی جائے، آیا انہیں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کیا جائے یا وارننگ دے کر جانے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ ان لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جو پولیس کے ساتھ تصادم میں ملوث تھے۔اس سے قبل، دارالحکومت کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو عوامی جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا اور افسران کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بغیر اجازت ریلی نکالی۔پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کو جاری کردہ خط میں کہا گیا کہ دیکھا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کا وفد کے ہمراہ دورے کا مجوزہ ریلی سے ٹکرا ہو رہا ہے اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ اس روٹ پر ریلی کی اجازت دینے سے وی آئی پی موومنٹ کی سیکیورٹی میں خلل پڑے گا، اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماضی میں پی ٹی آئی نے حلف نامہ جمع کرانے کے باوجود انتظامیہ کی شرائط پر عمل نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…