بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جامشور سعید سومرو دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جامشور سعید سومرو انتقال کرگئے ،ذرائع کاکہناہے کہ سعید سومرو ضمنی بلدیاتی الیکشن کی ڈیوٹی پر تھے،سعید سومرو آج پولنگ سٹیشن کا وزٹ کرکے دفتر پہنچے تو دل کا دورہ پڑگیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

دوسری جانب پولنگ ایجنٹس کو روکنے پر جماعتِ اسلامی کے الیکشن سیل نے الیکشن کمیشن سندھ کو تیسرا خط لکھ دیا۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے خط میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے۔ترجمان کا خط کے مطابق یوسی 13 نیو کراچی پولنگ اسٹیشن نمبر 3 میں پریزائڈنگ افسر نے جماعتِ اسلامی کے پولنگ ایجنٹس کو روک دیا۔انہوں نے خط میں کہا کہ جماعتِ اسلامی کے پولنگ ایجنٹ صبح 7 بجے سے پولنگ اسٹیشن نمبر 3 کے باہر موجودرہے۔خط میں ترجمان جماعتِ اسلامی نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر اور پولیس کی جانب سے ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہونے سے روکا گیا۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…