ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی نے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔مریم نواز کے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف بیان کے معاملے پر انہیں نوٹس بھجوایا گیا ہے، پی ٹی آئی کے مطابق قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا۔

نوٹس میں مریم نواز سے7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ مریم نواز نے یکم مئی کو لاہور میں بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹی، بے بنیاد الزام تراشی کی، بیان واپس نہ لینے پر مریم نواز کے خلاف ضابطہ فوجداری، ہتکِ عزت کی کارروائی ہوگی۔

مریم نواز کے الزامات پر مبنی تقریر کا متن بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی مکمل طور پر گھر کی دہلیز تک محدود اور باپردہ خاتون ہیں، مریم نواز بشریٰ بی بی اور ان کے اہلِ خانہ کو بدنام کرنے کیلئے بد نیتی پر مبنی مہم چلارہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…