جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کنفرم کیس رپورٹ ہو گیا

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب میں منکی پاکس کا پہلاکنفرم کیس رپورٹ ہوگیا ہے۔منکی پاکس ڈیزیز وارننگ سینٹر کو ڈیٹا موصول ہوگیا ہے جس نے اپنے ڈیش بورڈ پر مریض کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 41 سالہ مریض کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، مریض17 اپریل کو سعودی عرب سے آیا، 20اپریل کونیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نیمریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہیکہ مریض کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ اب تک 2 درجن سے زائد منکی پاکس کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، منکی پاکس سعودی عرب سے آنے والے مسافروں میں رپورٹ ہو رہا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس منکی پاکس سے آگاہ نہیں انہیں ٹریننگ دے رہے ہیں، ریسکیو اہلکاروں کی بھی ٹریننگ کر رہے ہیں، منکی پاکس کے مریضوں کو ریسکیو کی مدد سے ہسپتال پہنچایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…