جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پرویز الہٰی کہتے تھے چھوڑو مونس الہٰی کو ،وزارت اعلیٰ پکی کرکےآو، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کئی رازوں سے پردہ اُٹھادیا

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے صدر، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئے کئے گئے آپریشن سے وفاقی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں،

دیکھنا چاہئے اینٹی کرپشن نے اتنا بڑاآپریشن کیا اس کیس میں ہے کیا؟،مونس الٰہی نے اپنے والد کو غط ٹریک پرلگایا ،ہم سب سے بھی غلط بیانی کی،نوازشریف پرویز الٰہی کیلئے چودھری شجاعت کے کہنے پرمانے،چودھری وجاہت کے وکیل عامرسعیدچودھری شجاعت کے گھر ہونے والے آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب کی گرفتاری کیلئے کئے گئے آپریشن سے وفاقی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ، پرویزالٰہی کی جگہ میں ہوتا توہنس کر گرفتار ی دے دیتا۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا چاہئے اینٹی کرپشن نے اتنا بڑاآپریشن کیا اس کیس میں ہے کیا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری مونس الٰہی نے اپنے والد کو غط ٹریک پرلگایا ،ہم سب سے بھی غلط بیانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کہتے تھے چھوڑو مونس الٰہی کو وزارت اعلی پکی کرکے آئو۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے قائد محمد نوازشریف پرویز الٰہی کیلئے چودھری شجاعت حسین کے کہنے پرمانے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے دن رات کہتے تھے آپ نے مکرنانہیں،حلف دو،ہم نے حلف دیئے کہ پرویزالٰہی کی طرف سے ہی آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چودھری وجاہت حسین نے اپنے بڑے بھائی کیخلاف پارٹی صدارت کیلئے کیس کررکھا ہے،وجاہت حسین پارٹی صدارت کی لڑائی لڑرہے ہیں،بیٹاپی ٹی آئی سے ٹکٹ مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری وجاہت کے وکیل عامرسعیدچودھری شجاعت کے گھر ہونے والے آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو سب بھول گئے ہیں کہ وہاں بھی الیکشن ہونے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…