ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

عمران، شہباز، مریم، بلاول، ماہرہ اور وسیم اکرم کے ٹوئٹر فالوورز اچانک کم

datetime 30  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد(نیوز ایجنسی )پاکستان میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات سابق وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعظم شہباز شریف،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اداکارہ ماہرہ خان اور سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کے فالوورز کی تعداد میں اچانک کمی ہو گئی ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کےق 11800، وزیراعظم کے 8000، مریم نوازکے 14600 فالوورز کم ہوگئے۔کمی کا شکوہ سب سے زیادہ صحافیوں اور اینکرز کی جانب سے کیا گیا۔پاکستانی سوشل میڈیا پر جہاں گذشتہ دنوں سیاسی گہما گہمی سے جڑے مختلف ٹرینڈز بنے وہیں جمعے کی شام بہت سے ٹوئٹر صارفین اپنے فالوورز کی تعداد میں اچانک کمی کی دہائیاں دیتے دکھائی دیے۔یہ رجحان نہ صرف عام صارفین کے اکانٹس میں دیکھا گیا بلکہ معروف شخصیات کے لاکھوں فالوورز والے اکانٹ بھی اس سے نہ بچ سکے اور ہر کسی نے ٹوئٹر پر اپنے پیروکاروں میں کٹوتی کا سامنا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…