اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء احمد اویس نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء احمد اویس نے کہا کہ پہلے شہباز شریف کہتے تھے وہ عمران خان سے مذاکرات نہیں کریں گے، سپریم کورٹ کے کہنے پر وہ مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھے ہیں، اللہ کرے یہ بات چیت آگے چلے اور اس میں کامیابی ہو۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیبل پر بیٹھ کر گفتوشنید کرنا خوش آئند عمل ہے،
یہ ایک سیاسی مسئلہ تھا جسے عدالت نہیں جانا چاہئے تھا۔وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، عدالت کے پاس اس کے اختیارات ہیں۔صوبائی اسمبلیوں کی بحالی کے سوال پر احمد اویس نے کہا کہ نگراں کابینہ کا مینڈیٹ 90 روز سے زیادہ نہیں، انہیں کسی قسم کے احکامات جاری کرنے کا حق نہیں، 90 دن پہلے ہی گزر چکے ہیں تو کس حیثیت نگراں کابینہ کام جاری کر سکتے ہیں، اسی کے پیش نظر عمران خان نے پرویز الٰہی کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت ہوگی، البتہ ایسا کبھی ہوا نہیں۔