ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں لگائے گئے الزامات کا عمران خان سے تعلق نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے شواہد پر سوالات بھی اٹھا دیئے گئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق ایک بھی ثبوت نظر نہیں آیا کہ عارف نقوی کی بھیجی گئی رقم جرم کی تھی۔۔ ایف آر میں لگائے گئے الزامات کا عمران خان یا طارق شفیع سے تعلق ہی نہیں۔ عمران خان نے تو کسی ایک بھی بینک دستاویز پر دستخط نہیں کئے۔فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بینک حکام سے متعلق اختیار اسٹیٹ بنک کا ہے جس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اسٹیٹ بینک نے انکوائری کی نہ ہی تحریک انصاف کو وصول کسی ٹرانزیکشن کو غیر قانونی کہا۔تحریری فیصلے کے مطابق ایک الزام پی ٹی آئی اکائونٹ کو نیا پاکستان اکانٹ میں تبدیل کرنے کا ہے جو کوئی جرم نہیں۔ کیس کے تفتیشی افسر نے اسٹیٹ بینک حکام کا بھی کوئی بیان قلمبند نہیں کیا۔ فیصلے کے مطابق ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی کہ عمران خان کی ضمانت خارج کیوں کی جائے؟ بینکنگ کورٹ نے درست کہا کہ کیس میں تمام شواہد دستاویزی ہیں اور گرفتاری ضروری نہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…