ڈالر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ دی‘پیاف

3  فروری‬‮  2023

لاہو ر( این این آئی)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈ رز ایسوسی ایشن فرنٹ پیاف کے چیئرمین سینٹر ظفر اقبال چوہدری ،سینئر وائس چیئرمین ہارون اشفاق چوہدری ،وائس چیئرمین راجہ عدیل اشفاق نے ڈالر کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کے تاریخی زوال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ڈالر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ دی ہے ۔ڈالر کی اونچی اوڑان میں روپے کی گرتی قدر انتہائی خوفناک ہے سینئر وائس چیئرمین پیاف ہارون شفیق چوہدری نے کہا کہ روپے کی کمی ڈالر میںتاریخی اضافہ معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،روپے کا زوال کئی سالوں کی ترقی کو ختم کردے گاروپے میں کمی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کے بعددرآمدی پٹرول و درآمدی ایل این جی بھی مہنگی ہوجائے گی۔پٹرول کی قیمتوں میں35روپے فی لیٹر اضافہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے جبکہ 30روپے فی لیٹر اضافہ کا عندیہ دیا جارہا ہے ۔وائس چیئرمین راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہڈالر تاریخی بلندی271.35روپے پرپہنچنے سے مہنگائی کا ہوشربا مہنگائی سے ہر طبقہ متاثر ہورہا ہے، ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد غیر ملکی قرضوں میں اربوں روپے اضافہ ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والا درآمدی خام میٹیریل بھی مہنگا ہوجائے گا جس سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی سے ملکی برآمدات میں بھی کمی سے تجارتی خسارہ بڑھے گا ۔7ماہ میں ملکی برآمدات میں7فیصد سے زائد کمی ہوچکی ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…