ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ مکمل فرانزک رپورٹ آ گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی مکمل فورنزک رپورٹ منظر عام پرگئی۔حاصل ہونے والی فورنزک رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کی رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

فورنزک پورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے موقع سے 31گولیاں یا ان کے خول ملے، 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر پر لگے جو اسپیکر سے ملے، 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینرکی گرل سے ملے، گولی کا ایک خول دوکان کے اندر زمین سے ملا، 14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے جبکہ ملزم نوید کے گھرکے قریب بھی ایک گرانڈ سے 10 خول ملے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو 2 گولیاں کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد لگیں، ایک مکمل گولی بھی عمران خان کو لگی، عمران خان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکڑا بھی پیوست ہوا جو جسم سے نکال لیا گیا، چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں۔رپورٹ کے مطابق موقع سے ملنے والی 2 گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں، ملزم سے ملنے والے ایک پستول کا بھی فارنزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا، حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی کا بھی فارنزک کیا گیا، اس کے علاوہ حملے میں زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فارنزک کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…