ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بابر اور کوہلی کا کوئی موازنہ بنتا ہی نہیں، مصباح الحق

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ویرات کوہلی بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکے جبکہ بابر اعظم کا ابھی آغاز ہے

لہذا بابراعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے جو کچھ حاصل کیا اس کا کوئی موازنہ ہی نہیں، بابر اعظم جب ویرات کوہلی جتنی کرکٹ کھیل لیں پھر موازنہ کریں، بابر اعظم ایک کلاسیکل بیٹر ہیں، اب تک ان کی شاندار پرفارمنس ہے، بابراعظم پاکستان کے عظیم بیٹرز میں سے ایک ہیں، وہ ہر سال ہر فارمیٹ میں ٹاپ5 رینکنگ میں آتے ہیں۔مصباح الحق نے ٹیم کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ پرفارمنس نیچے آئی ہے اس کے بارے میں ہمیں سوچنا ہوگا، ٹیسٹ پرفارمنس کے اکیلے بابر اعظم ذمہ دار نہیں ہیں، اس میں پلاننگ کا فقدان، ٹیم سلیکشن اور کئی چیزیں ہیں۔سابق کپتان نے کہاکہ بابر اعظم کو جس طرح ٹارگٹ کیا گیا وہ درست نہیں ہے، کپتان ہو یا کوئی اور کھلاڑی پہلے ہمیں چیزوں کا جائزہ لینا چاہیے، صرف بیانیہ بنانے یا دبا ؤڈالنے سے فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، یہ درست نہیں ہے کہ بس سوچ لیا ہے تو پھر ہٹانا ہی ہے، پاکستان ٹیم کی وائٹ بال کرکٹ میں کارکردگی اچھی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…