راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی عدالت نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت نے شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی بھی ادارے کوقانون کے مطابق کسی بھی قسم کی کارروائی کی کارروائی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عدالت نے 15 فروری کو آئندہ سماعت مقرر کرتیہوئے فریقین کو طلب کرلیا۔شیخ رشید کی جانب سے دائر حکم امتناع کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لال حویلی کیس اور محکمہ وقف متروکہ املاک فیصلے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ لال حویلی جبری خالی کرانا غیر قانونی اور سیاسی انتقام ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ محکمہ وقف متروکہ املاک سیاسی انتقامی کارروائی کر رھا ہے اس لیے حکم امتناع جاری کر کے لال حویلی خالی کرانے سے روکا جائے۔