منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

تبدیلی کمان تقریب،پرویز الٰہی بجھے بجھے نظر آئے ،کسی سے ملے بغیر روانہ ہوگئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں بجھے بجھے نظر آئے اور خاموشی سے ایک طرف بیٹھے رہے ،ان کی تقریب میں شریک ن لیگ کے وفاقی وزراء سے علیک سلیک تک بھی نہ ہوئی ،

تقریب ختم ہونے کے بعد پرویز الٰہی کسی سے ملے بغیر روانہ ہو گئے ۔ دوسری جانب آرمی چیف کی تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں فوج اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرنے والی جماعت تحریک انصاف کی بھی بھر پور نمائندگی نظر آئی ،تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈابھی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ،صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،وزیر اعظم سردار تنویر الیاس ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بھی شرکت کی ،تحریک انصاف کے رہنما تقریب میں شرکت کے بعد خاموشی سے چلے گئے جبکہ فیصل واوڈا مختلف اعلیٰ فوجی افسران سے ملتے نظر آئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…