اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

جب چین سے تعلقات بہتر ہونے لگتے ہیں تو لانگ مارچ کیوں ہوتا ہے،شاہد خاقان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ عمران خان جو مرضی کریں، لانگ مارچ سے حکومت نہیں جاتی، جب چین سے تعلقات بہتر ہونے لگتے ہیں تو لانگ مارچ کیوں ہوتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ‘ آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب چین سے تعلقات بہتر ہونے لگتے ہیں تو

لانگ مارچ کیوں ہوتا ہے، لانگ مارچ پہلے کرلیتے یا چین کے دورےکے بعد کرتے، چین کے دورےکا اعلان ہوچکا ہے، ایسے حالات کا دورے پر اثر ہوتا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار میں 13 ضمنی انتخابات ہارے تھے، ریاستی و آئینی اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہےکہ حکومت کا دفاع کریں، یہ دلی کا تخت نہیں جس نے قبضہ کرلیا وہ حکمران ہوگیا۔سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے تشدد کے الزامات پر ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی درخواست دیں تاکہ تحقیقات ہوں، عمران خان کےکہنے سے نہیں ہوگی، ارشد شریف کے واقعے پر سیاست کرنےکی ضرورت نہیں، عمران خان جیسے لوگ ایسے واقعےکو بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو معلومات ہےکہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے؟ اگر ارشد شریف نے عمران خان کو بتایا تو عمران خان پہلے بات کرلیتے، عمران خان کے پاس دو صوبوں کی طاقت ہے، وہ تحفظ نہیں دے سکتے تھے، کینیا کی پارلیمان میں بھی پولیس کی ماورائے عدالت قتل کی بات ہوئی ہے،کینیا کی حکومت بھی واقعے کی تحقیقات کرنا چاہتی ہے، ہماری وزارت خارجہ کینیا کے ساتھ مل کر واقعےکی تہہ تک پہنچےگی، کمیشن تہہ تک پہنچےگا کہ ارشد شریف کیوں ملک چھوڑ کرگئے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…