اسلام آباد (اے پی پی )مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی امریکی لابنگ فرم پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی مخالف ہے،اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج ہے، امیر ،کمزور ،غریب اور طاقتور کیلئے ایک نظام ہونا چاہیے ،ایسا نظام نہ ہو جس میں مریم نواز کو تو 45دن کا ریمانڈ دیاجائے نیب کی کال کوٹھری میں صرف اس بات پہ کہ اس کے وکیل نے جو فونٹ استعمال کیا تھا
وہ پہلے سے موجود نہیں تھا جو کہ اگرچہ موجود تھا صرف مائیکرو سافٹ کے سافٹ ویئر میں نہیں تھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصدق ملک نے پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں پی ٹی آئی کا مقدمہ بڑھانے کیلئے ایک لابنگ فرم ہائر کی ہے جس کانام فینٹن گروپ ہے ۔ یعنی اس ملک کی کمپنی جسکے بارے میں پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ اس ملک نے پاکستان کو دھمکایا ،پاکستان کی حکومت الٹائی اور ہم سب لوگ امریکا کے ایجنٹ ہیں اور امریکا میں لابنگ کمپنی بھی پی ٹی آئی ہائر کررہی ہے۔پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑنے والی لابنگ فرم کا مالک ڈیوڈ فینٹن امریکا کو پی ٹی آئی کا مقدمہ پیش کریگا۔اس امریکی فرم کا مالک اس تحریک کابانی ہے جس میں کہا گیا کہ ایسے تمام ممالک جنکے پاس نیوکلیئر طاقت ہے ا س کو ختم کیا جائے اور ان سے یہ طاقت چھینی جائے یعنی پاکستان کی ایٹمی طاقت کی مخالف تحریک کے بانی کو پی ٹی آئی نے اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے ہائر کیا ،عمران خان عوام کو یہ بھی بتائیں کہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی تحریک کا بانی کیوں امریکا میں آپکا لابسٹ ہے۔ہر ملک کو اپنا دفاع کرنے کا حق ہے لیکن آپ کا اپنا لابسٹ کیوں نہیں ہے۔