ہم پیسوں کے لئے کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، شیریں مزاری

22  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاریں نے کہا ہے کہ ہم پیسوں کے لئے کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، عمران خان کے پاس باہر جائیداد نہیں ہے جس کی حفاظت کریں،عمران خان آزادانہ طور پر فارن پالیسی کے فیصلے کر سکتے ہیں۔

بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو ویلفیئر سٹیٹ بنانے کے راستے پر گامزن کر دیا ہے، ہم ایک تعلیمی نصاب لیکر آرہے ہیں، ہم اوورآل کریمنل جسٹس ریفارمز سسٹم لیکر آرہے ہیں، پاکستان نے پہلی بار اپنی فارن پالیسی تبدیل کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم پیسوں کے لئے کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، انہوںنے کہاکہ عمران خان کے پاس باہر جائیداد نہیں ہے جس کی حفاظت کریں،اس لئے عمران خان آزادانہ طور پر فارن پالیسی کے فیصلے کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ ہم ہتھیاروں میں مغرب پر انحصار کرتے ہیں،ہمارے پاس بہت سے اپنے ہتھیار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بہت کم ممالک میں ٹرانسجینڈر کے لئے قوانین ہیں، ہم نے ٹرانسجینڈرز کے لئے قوانین بنائے ہیں، ہم ٹرانسجینڈرز کے لئے سینٹرز بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے پاس بہت سے جینڈر بیسڈ وائلنس روکنے کے قوانین ہیں، ہم پہلی بار پروفیشنل جرنلسٹ اور دیگر میڈیا ورکرز کی پروٹیکشن کا بل لا رہے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…