جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کی پی ٹی آئی کے دو اہم رہنمائوں کی نااہلی کی پیشگوئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)الیکشن کمیشن پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے سر پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے گذشتہ روز لندن میں کچھ لوگوں سے ملاقات کی ہے۔نوازشریف

نے کچھ لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان میں آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ملاقات کرنے والوں میں سے ایک نے سوال کیا کہ بحران کیسے پیدا ہو گا۔جس پر نوازشریف نے بتایا کہ الیکشن کمیشن دو رہنمائوں کو نااہل قرار دے گا۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نااہل کر دے گا،اب یہ سوچنے والی بات ہے کہ نوازشریف کو کس نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے دو رہنمائوں کو نااہل کر دے گا۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے ۔الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس گزشتہ روز ہوا جس کی صدارت سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے کی۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن نثار احمد درانی ، اور شاہ محمد جتوئی کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات کو زیر بحث

لایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ان الزامات کی پْرزور الفاظ میں تردید کی اور انہیں مسترد کردیا۔صدرپاکستان اور سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کی طرف سے الیکشن کمیشن پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں اْس پر اْن سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری کی طرف سے پریس

بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپر جن الفاظ میں الزام تراشی کی گئی۔ اْس پر الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا کہ دونوں وزراء کو نوٹس جاری کئے جائیں تاکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا اور دفتر کو حکم دیا گیا کہ وہ ایوان صدر،سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کی کارروائی اور پریس بریفنگ سے متعلق تما م ریکارڈ مرتب کر کے مزید کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…