وزیراعظم عمران خان کی بغیر جوتوں کے مدینہ منورہ آمد

8  مئی‬‮  2021

مدینہ منورہ (آن لائن)وزیراعظم عمران خان روضہ رسول صلی اللہ علی والہ وسلم پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔مدینہ ائیرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔اس دوران وزیراعظم ہاؤس کیآفیشل اکاؤنٹ سے تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے وزیراعظم نے جوتے نہیں پہن رکھے اور وہ وفد کے ساتھ بغیر جوتوں کے ہی جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان جوتے اتار کر

مدینہ کی سرزمین پر قدم رکھا ہے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا نبی ؐکے احترام میں تھا۔وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی بغیر جوتوں کے تصویر شئیر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سرکار دو عالم محمد مصطفیٰ ﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِ مصطفیٰ ﷺمیں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…