اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیسوں میں کمی کیخلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔ تحریری فیصلہ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصوں میں کمی کیخلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کردی ،
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی نے اپریل سے پرائیوٹ اسکولز کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا نوٹیفیکشن جاری کیا، پیرا نے اپریل 2021 سے اسکولز کھلنے تک فیسوں میں رعایت کا نوٹفیکشن جاری کیا، درخواست گزار کی جانب سے پیرا کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کیا گیا، درخواست گزار کی استدعا کیلئے یہ عدالت متعلقہ فارم نہیں، پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن این سی او سی کے پاس تحفظات لے کر جاسکتی ہے۔ تحریری فیصلہ کے مطابق پیرا کی جانب سے پالیسی فیصلے پر اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پرائیوٹ اسکول اسیوسی ایشن کی درخواست کو خارج کرتی ہے۔