اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بجٹ کی تیاری شہریوں سے 10 شعبوں میں رائے مانگ لی گئی

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے بجٹ تیاری میں عوام کی شراکت کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں پہلی بار عوام کے پیسے سے عوامی بجٹ کی تیاری کی جارہی ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ حکومت نے بجٹ کی تیاری میں عوام کی شراکت کا فیصلہ کیا ہے، شہریوں کی تجاویز

پر سندھ میں مالی سال22- 2021 کے بجٹ میں آراء کو شامل کیا جائے گا۔اس حوالے سے شہریوں سے تجاویز کے لئے سندھ حکومت نے پرفارما تیار کیا ہے اور فارم محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ خزانہ نے شہریوں سے بجٹ سازی پر جو تجاویز طلب کی ہیں، ان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے ترجیحی شعبوں و محصولات کے بارے میں تجاویز مانگی گئی ہیں، سب سے زیادہ بجٹ مختص کرنے کے لئے دس شعبوں میں شہریوں سے رائے مانگی گئی ہیں۔سندھ حکومت نے شہریوں سے سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بڑھانے کے لئے اساتذہ کی تعداد بڑھانے، درسگاہوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال کی بہتری، صحت عامہ اور دیہی ترقی سے متعلق اور ٹیکس وصولیوں کے لئے موبائل ایپلیکشن، ویب پورٹل میں سے کون سے طریقہ اپنایا جائے پر تجاویز طلب کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…