ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

چیف سیکریٹری پنجاب بھی فردوس عاشق اعوان کے خلاف سامنے آگئے

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ڈانٹنے پر چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ان کاکہنا ہے کہ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے، افسوس ناک واقعے سے متعلق تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچا دیے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ان کا کہناتھا کہ سیالکوٹ کے رمضان بازارمیں انتظامی افسرسے غیرمہذب برتائوکی مذمت کرتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران کورونا وباکے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری افسریاعملے سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے،پنجاب بھرمیں انتظامی افسران عوام کی سہولت کے لیے فیلڈمیں ہیں جوقابل ستائش ہے۔یاد رہے گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ پلادی تھی۔فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران معاون خصوصی نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ دیا اور کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں توعوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟فردوس عاشق نے کہا کہ ہر شہر کے رمضان

بازار کا دورہ کیا مگر سب سے برا حال سیالکوٹ کا ہے، آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔کس بے غیر ت آپ کو اے سی لگایا ہے، بھرے بازار میں فردوس عاشق اعوان نے اے سی کی بے عزتی کر دی، ڈانٹ ڈپٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…