سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

2  مئی‬‮  2021

کراچی، اسلام آباد ( آن لائن ، این این آئی )پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت 5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے

کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے، تاہم 12 سال سے کم عمر بچے اور معذور افراد کرونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔پی آئی اے حکام کے مطابق کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی، صرف منفی رپورٹ والے مسافر ہی پاکستان سفر کر سکیں گے، تاہم سعودیہ سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹسیٹ 72 گھنٹے سے پرانا نہ ہو، کورونا مثبت آنے پر اپنے خرچے پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا سے مزید 113 چل بسے ،4414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45075 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4414 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اوروائرس سے 113 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.74 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک

میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18070ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 29933 تک جاپہنچے ہیں ، فعال کیسز کی تعداد 89661 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5193 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 22202 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے

مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 284738 ہوگئی ہے جب کہ 4658 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 304889 ہے اور 8550 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22528 اور ہلاکتیں 237 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں

کورونا کے مریضوں کی تعداد 119277 اور 3350 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، آزاد کشمیر میں 17297 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 477 افراد انتقال کر گئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5312 اور 107 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 75892 ہے اور اب تک 691 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…