پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ضمنی انتخاب میں بدترین شکست، پی ٹی آئی ارکان ایک دوسرے پر برہم

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے ضمنی انتخاب میں شکست کا ذمہ دار گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر علی زیدی اور فیصل ووڈا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں ووٹ عمران خان کی شخصیت پر پڑا تھا۔ اسلم خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔ مبینہ آڈیو میں اسلم خان نے کہاکہ سابقہ انتخابات میں ووٹ عمران خان کی شخصیت پر پڑا تھا۔آئندہ الیکشن میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر واٹ ڈالے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی قیادت نے ووٹرز کے مسائل کو

نظر انداز کیا ۔اعلی قیادت نے منتخب نمائندوں کی بات نہیں سنی ۔ اسلم خان نے الزام عائد کیا کہ ضمنی انتخابات میں ہارنے کی سب سے بڑی وجہ من سپند افراد میں ٹکٹ کی بند بانٹ ہے ۔سندھ میں چند افراد فیصلے کرتے ہیں دیگر کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ہے۔اس کے اثرات انے والے انتخابات پر اچھے مراتب نہیں ہونگے۔ اسلم خان نے الیکشن ہارنے کے ذمہ دار گورنر سندھ اور دو وفاقی وزراء کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزیر علی زیدی اور فیصل ووڈا شکست کے ذمہ دار ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…