ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مفتی منیب الرحمان اور دیگرعلما کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاریاں

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچیٗ ٗلاہور(این این آئی) سندھ حکومت نے مفتی منیب الرحمان اور دیگر علما کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق  تحریک  کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی حمایت پر سندھ حکومت نے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علما کے نام فورتھ

شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لئے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق فہرست میں مفتی منیب الرحمان کے علاوہ حاجی رفیق پردیسی، غلام غوث بغدادی، مولانا ریحان امجد نعمانی، علی محمد اسلم اور عامر چھوٹانی کا نام بھی شامل ہے، پولیس کی جانب سے دستاویزات مکمل کرکے سی ٹی ڈی کو بھجوائی جارہی ہیں، اور فہرست میں شامل تمام افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیلئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔دوسری جانب محکمہ داخلہ نے تحریک کے عام کارکنوں کو رہا کردیا ۔ محکمہ داخلہ کے مطابق تحریک کے 800عام کارکنان کو رہا کیا جا چکا ہے تاہم ایف آئی آر زمیں نامزد ملزمان کو رہا نہیں کیا جائے گا ۔ محکمہ داخلہ کے مطابق تحریک کی قیادت کو بھی رہا نہیں کیا جارہا جبکہ فورتھ شیڈول سے نام بھی نہیں نکالے جائیں گے

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…