اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے حملوں میں تیزی آنے کے بعدعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کر دئیے۔نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا، یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی نے ملک بھر میں قائم اپنے علاقائی دفاتر کے منتظمین سے اسکولوں کی بندش کے بعد امتحانات کے لیے رائے طلب
کی تھی امتحانات کو ملتوی ریجنل دفاتر کے ڈائریکٹرز کی تجاویز کے تحت کی گئی،فیصلے کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ اور بی بی اے کے جاری امتحانات ملتوی کیے گئے۔ بی ایس اکاونٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس. (ODL) پروگراموں کے فانئل امتحانات بھی ملتویامتحانات کی نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ملتوی امتحانات عید کی چھٹیوں کے بعد منعقد ہونے کا امکان ہے۔