جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا کی سب سے زیادہ شرح والے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صوبائی حکومت نے مردان میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے، معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ کورونا کے 40 فیصد مثبت کیسز آنے پر لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ 51 فیصد شرح خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ریکارڈ

کی گئی ہے۔لوئر دیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45 فیصد، مالاکنڈ میں 24 فیصد اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں 22 فیصد تک پہنچ گئی۔خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح 15فیصد ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 10 فیصد رہی۔چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19فیصد سے زائد، فیصل آباد میں 16فیصد رہی۔دوسری جانب لاہور کے 16 سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یوز 86 فیصد بھرگئے ہیں۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش نے صوبے کی سب سے بڑی کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں واقع پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری میں ٹیسٹنگ امور کا جائزہ لیا جہاں پر وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الحق کی جانب سے معاون خصوصی کامران بنگش کو بریفنگ دی گئی۔ معاون اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کو بتایا گیا کہ مارچ 2020 سے لے کر اب تک پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری میں تقریباً 6 لاکھ نمونے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر لیبارٹری میں 3 ہزار نمونے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری کی استعداد مزید بڑھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ وائرس کی مختلف اقسام جاننے کے لئے

لیبارٹری میں سیکوینسر بڑھائے جائیں۔ سیکوینسر خریداری کے لئے پروپوزل جلد از جلد مکمل کرکے صوبائی حکومت کو بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی صحت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے

اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ ملک میں تیسری بڑی کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری خیبرپختونخوا کے پاس ہے۔ صوبائی حکومت نے کے ایم یو کی تیکنیکی معاونت سے صوبے میں 11 خصوصی لیبارٹریز بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیبارٹری کی مزید استعداد کار بڑھانے کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔ کورونا کے خلاف

عوامی تعاون اور اکیڈیمیا کا ذکر کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ عوام کے ساتھ مل کر کورونا کی ہر لہر کو شکست دیں گے۔ سائنسی بنیادوں پر اکیڈیمیا کے ساتھ مل کر کورونا وبا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ کاکورونا وبا کی شکست میں ڈاکٹرز اور اکیڈیمیا کا کردار قابل تعریف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…