بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک کے سربراہ کو رہا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، حکومت

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک کے سربراہ کو رہا کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کل دوپہر 2بجے حکومتی ٹیم کی اور  تحریک کے مابین ہونے والے معاہدے سے متعلق تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے ۔ نجی ٹی وی سماء کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک کے انسداد دہشتگردی کے

مقدمات واپسی نہیں ہونگے، جبکہ تحریک کے سربراہ کی رہائی سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں تحریک کا لاہور میں مسجد رحمت للعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق  تحریک  نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش ہونے کے بعد اپنا لاہور میں مرکزی دھرنا ختم کر دیا ہے ۔تحریک کے کارکنا ن اور اعلیٰ قیادت پچھلے کئی دنوں سے مسجد کے باہر دھرنا دے کر بیٹھے تھے ۔ دوسری جانب  تحریک کے سربراہ کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تعلقات عامہ کے افسر عتیق احمد نےاس پیشرفت کی تصدیق کی۔نجی ٹی وی کے مطابق رہائی کے فوری بعد تحریک کے امیر یتیم خانہ چوک پہنچے جہاں ان کا کارکنان سے خطاب متوقع ہے،  تحریک کے سربراہ کی رہائی قومی اسمبلی کےاجلاس میں فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے کی قرارداد پیش کیے جانے سے چند گھنٹے قبل سامنے آئی ہے۔خیال رہے کہ حکومت اور  تحریک کے مابین مذاکرات میں مثبت پیشرفت،جماعت کے سربراہ نے دھرنا ختم کرنے اور 20اپریل کو لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔  تحریک کے امیر کی حکومتی مذاکراتی ٹیم کیساتھ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے 20اپریل کولانگ مار چ کی کال کوواپس لینے کی حامی بھر لی ہے ۔ حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق ، گورنر پنجاب سمیت وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت شامل تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…