بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ڈیل نہیں کروں گا۔۔۔ کالعدم مذہبی جماعت کے سربراہ کا دو ٹوک اعلان اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)مذاکراتی ٹیم کے سربراہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ کالعدم مذہبی جماعت کے سربراہ نے کہا ہے کسی ڈیل کے ذریعے رہائی حاصل نہیں کروں گا۔ قانونی طریقے سے گرفتار ہوا قانون کے مطابق چلوں گا۔وہ ضمانت کے لئے اپنے وکلا

سے قانونی معاونت حاصل کریں گے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں امن و امان کی صورتحال کے معاملے پر مشور دیدیا۔ندیم افضل چن نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم آپ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں کیونکہ اس وقت ملک میں مذہب ہم آہنگی، نیشنل ایکشن پلان پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا مل کر بیٹھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسائل ایک دو حکومتوں میں پیدا نہیں ہوئے، اس پر سب بڑے بیٹھ کر آنے والی نسلوں کو کوئی حل دیں۔علاوہ ازیں دوسری جانب حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔پی ٹی اے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہورکے چوک یتیم خانہ اور اطراف میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ امن و امان کے تناظر میں یتیم خانہ چوک کے اطراف میں10کلومیٹر تک ڈیٹا سروسز بند کی گئیں تھی تاہم اب پی ٹی اے نے ڈیٹا سروسز پر پابندی ختم کردی

ہے۔لاہور میں شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور بند روڈ سے گلبرگ تک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند تھیں جبکہ مزنگ، لٹن روڈ، چوبرجی، جیل روڈ، مال روڈ، ریوازگارڈن اور داتا دربارو ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل اور انٹر نیٹ سروسز دونوں متاثر ہوئی تھیں جس کی وجہ سے شہریوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن امور انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…