جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’معاملات طے پا گئے ، آج دھرنا ختم کر دیا جائے گا‘‘

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ لاہور میں معاملات طے پا گئے ہیں،آج دھرنا ختم ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق طاہر اشرفی نے کہا کہ معاملے پر قومی اسمبلی میں قرار داد لائی جائے گی ،پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے،عالمی سطح پر ناموس رسالت ؐ کےلیے کوشاں ہیں۔دوسری جانب کالعدم تحریک کے سربراہ کو لاہور کی

کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تعلقات عامہ کے افسر عتیق احمد نےاس پیشرفت کی تصدیق کی۔نجی ٹی وی کے مطابق رہائی کے فوری بعد تحریک کے امیر یتیم خانہ چوک پہنچے جہاں ان کا کارکنان سے خطاب متوقع ہے، کالعدم تحریک کے سربراہ کی رہائی قومی اسمبلی کےاجلاس میں فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے کی قرارداد پیش کیے جانے سے چند گھنٹے قبل سامنے آئی ہے۔قبل ازیں حکومت اور کالعدم تحریک کے مابین مذاکرات میں مثبت پیشرفت،جماعت کے سربراہ نے دھرنا ختم کرنے اور 20اپریل کو لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ کالعدم تحریک کے امیر کی حکومتی مذاکراتی ٹیم کیساتھ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے 20اپریل کولانگ مار چ کی کال کوواپس لینے کی حامی بھر لی ہے ۔ حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق ، گورنر پنجاب سمیت وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت شامل تھے۔ خیال رہے کہ کالعدم جماعت کی جانب سے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم جماعت نے وفاقی وزیر داخلہ کے استعفے کے ساتھ ساتھ اپنے سربراہ کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کالعدم جماعت نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور کالعدم جماعت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت کے قائدین فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے پر قائم ہیں جبکہ کارکنوں کی فی الفور رہائی کی بھی حکومتی وفد سے ڈیمانڈ کی جا رہی ہے تاہم حکومتی وفد نے کالعدم تحریک لبیک کے قائدین پر واضح کر دیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…