اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

روزہ رکھنے پرپائلٹس کو پی آئی اے نے لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کی وارننگ دے دی

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پی آئی اے انتظامیہ نے روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کی ہدایات جاری کردیں اور عمل نہ کرنیوالے کا لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کی وارننگ دے دی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے اور ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے والے کا لائسنس معطل یامنسوخ کرنے کی وارننگ دی ہے۔اس حوالے جی ایم فلائٹ سروسزعامر بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں فضائی عملے کو روزے کے بغیر ڈیوٹی کرنے پر مبنی انڈرٹیکنگ دینے کی ہدایت کردی ہے۔

جی ایم فلائٹ سروسز نے کہا پروازپردوران ڈیوٹی کارکردگی میں خوراک کااہم کردارہے، روزے میں گلوکوزلیول کم ہونے سے کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے اور روزے کے ساتھ ڈیوٹی کرنے سے مسافروں کی سلامتی متاثر ہوسکتی ہے۔یاد رہے قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں پی آئی اے کپتان اور کیبن کریو کے لئے سیفٹی الرٹ جاری کیا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سیفٹی کیلئے دوران پرواز کپتانوں کوروزہ رکھنے سے منع کردیا،مسلم ممالک کی زیادہ تر ایئر لائنز کے کپتان اور کیبن کریو کو روزہ رکھ کر پرواز کی اجازت نہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…