سکھر(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت سے بنڈل جزیرے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔سکھرمیں جوان کامیاب پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بنڈل آئر لینڈ کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے پاس ایک جزیرہ ہے جو ویسے ہی پڑاہوا ہے، اس جزیرے لئے بہت بڑامنصوبہ بنایا ہے، لوگ اس منصوبے کے لئے تیار بھی ہوگئے، اس منصوبے سے اربوں روپے آنے تھے، سندھ کے
لوگوں کو نوکریاں ملنی تھیں۔عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت سے کہاکہ جو نفع بھی ہوگا وہ بھی آپ رکھ لیں،باہر سے انویسٹمنٹ آنی تھی،ملک کا فائدہ ہونا تھا ، 40ارب روپے اس جزیرے پرخرچ ہونے تھے، بیرون ملک سے انویسٹمنٹ آنے سے روپیہ مضبوط ہوتا، سندھ حکومت نے اس منصوبے کو منسوخ کردیا، سندھ حکومت سے کہوں گاکہ اس پروجیکٹ سے فائدہ تو آپ کاہی ہے، اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔