اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ کے ضلع جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی منیشا روپیتا سندھ پولیس میں پہلی ہندو خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے طور پر منتخب ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کے بعدمنیشا کے بھائی روپ کمار روپیتا نے بتایا ہے کہ ان کی بہن نے 2019میں سندھ پبلک
سروس کمیشن کا امتحان دیا جس کا نتیجہ 13اپریل کو جاری ہوا انہیں بطور ڈی ایس پی سلیکٹ کیا گیا تھا ۔ پاکستان میں منیشا رو پیتا پہلی ہندو خاتون ہیں جو پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات ہوئی ،یاد رہے کہ 2019 میں سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی پشپا کماری کو پاکستان میں پہلی ہندو خاتون اے ایس آئی کے عہدے پر منتخب ہوئی تھیں ۔