اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کمزور آدمی جتنی بھی چوری کرلے لندن میں فلیٹ نہیں لے سکتا۔رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اسکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ طاقت ور لوگ اپنا پیسہ باہر لے جاتے ہیں، غریب جیل جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جیلوں میں موجود
غریب لوگ نہیں طاقتور پیسہ باہر بھیج رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ طاقت ور کو قانون کے نیچے لانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ آدمی پیسہ باہر لے جاکر بھی ملک کو نقصان پہنچاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جو ریاست عام آدمی کی ضرورت پوری نہیں کرسکتی وہ فلاحی ریاست نہیں بن سکتی۔