پاکستان میں ہیلتھ کارڈ کی صورت میں انقلاب آ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کا اعلان

15  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کارڈ کی صورت میں انقلاب آرہا ہے، جمہوریت میرٹ کے نظام پر قائم ہے،کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت میں قائم کریں گے۔جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام کے افتتاحی تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ایم سی آن لائن نظام قائم کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پی ایم سی آن لائن نظام کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے،جدیم نظام سے میڈیکل یونیورسٹی اور کالجز کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے صحت عامہ سے متعلق ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا ہے اور پاکستان میں اس سے انقلاب آرہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دے دی گئی ہے، پنجاب میں اس سال کے اختتام تک تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈکی سہولت دے دی جائیگی۔وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت میرٹ کے نظام پر قائم ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی سکیورٹی اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے امن و امان کی صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر سیکیورٹی اداروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس، رینجرز سمیت تمام اداروں نے بہترین کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت میں قائم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…