ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

علی نواز اعوان اور احسن اقبال کی ٹی وی پروگرام میں شدید تکرار ایک دوسرے پر کاری وار

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان اور مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی ٹی وی پروگرام میں تکرار ہوگئی۔بدھ کو احسن اقبال نے علی نواز اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے جونیئر ہیں، اس طرح باتیں نہ کریں، آپ کو میڈیا سیل والے پوائنٹس دے

دیتے ہیں اور آپ یہاں آکر گفتگو کرتے ہیں۔علی نواز اعوان نے کہا کہ میرا توسیاست میں مریم سے زیادہ تجربہ ہے، ہم نے جو دھرنا دیا اس کے لیے جدوجہد کی تھی، پی ٹی آئی کا دھرنا پرامن طور پر اسلام آباد پہنچا تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ کوئی ایسی مثال قائم نہ کی جائے کہ کل حکومت وقت سیاسی جماعتوں پر بھی پابندی لگادے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم اپنے علاوہ باقی سب کو چور اور ڈاکو سمجھتے ہیں، ہم نے نہیں پوچھا کہ زرداری صاحب اور فریال تالپور کی ضمانت کیسے ہوئی؟احسن اقبال نے کہا کہ مذہبی انتہاپسندی کی سوچ خطرناک ہے، جتنی سزا ہم نے بھگتی ہے ہم پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسئلے کا حل پابندی نہیں بات چیت ہے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی آپس میں لڑائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…