بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان آج کل اسمبلیاں توڑنے پر تُلے ہوئے ہیں سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعوی

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرتجزیہ کارہارون الرشیدنے کہاکہ ایک حلقے میں یہ ممکن ہے فوج بھیج دی جائے ،میڈیاکااتنادبائوتھا،ریاستی ادارے بھی یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم پربھی حرف آتاہے ، رینجرزموجودتھے ،اس کے باوجوددھاندلی

ثابت ہوئی،اچھی بات یہ ہے اب الیکشن کمیشن آزادانہ طورپرایکٹ تو کررہاہے ،آپ اس کے فیصلے سے اختلاف کرسکتے ہیں ،ضروری تونہیں ہرپہلوسے درست ہوں،سول ادارے ہی ملکوں کی ترقی کے ذمہ دارہوتے ہیں۔انہوں نے جہانگیرترین کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تنہاجہانگیرترین پی ٹی آئی حکومت کونقصان پہنچاسکتاہے کیونکہ پی ٹی آئی کی تعمیرمیں اسکاحصہ ہے ،وہ لوگوں کاخیال رکھتاہے ، عمران خان توآدھاہاتھ ملاتے ہیں،آدھابھی نہیں ملاناپسندکرتے ،اب توکوروناہے ،جہانگیرترین آپ کے خیال میں کیالندن میں 7ماہ فارغ بیٹھارہا،وہ پلاننگ کرتارہا،ٹارگٹ اسکاصلح ہے ،اب بھی کہتاہے صلح کرناچاہتاہوں،عمران خان نے یہ محاذکھول کربہت بڑی غلطی کی،شاہ محمودکواس معاملے پرخاموش رہناچاہئے تھا،پرویزخٹک وغیرہ بھی اس معاملے پرخوش نہیں ہیں،اب جہانگیرترین کو پیپلزپارٹی کھینچ رہی ہے اورن لیگ بھی،نوازشریف نے توجہانگیرترین سے ملنے کیلئے بہت پیغامات بھیجے ،جہانگیرترین نے معذرت کی اورکہاآپ کوحکومت سے نکلوانے میں بڑاحصہ ہے ،ہم اکٹھے کیسے چل سکتے ہیں،جہانگیر ترین صورتحال کواتنابگاڑسکتاہے کہ اسمبلیاں توڑنے تک نوبت آجائے ،اس لئے کہ عمران خان خودمائل ہیں،میں آپ کوخبردیتاہوں کہ اسمبلیاں توڑنے کالیٹرٹائپ ہورہاتھا،بڑے بھائی جان کوپتہ چل گیا،انہوں نے آکرسمجھایا،عمران خان آج کل ڈواورڈائی پرتلے ہوئے ہیں،ہوسکتاہے انہیں اسمبلیاں توڑنے کافائدہ ہوجائے ۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…