پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عوام بھوک سے مر گئے۔۔۔ سندھ میں کتا مارمہم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے کتا مارمہم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ، محکمہ بلدیات سندھ تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ مرتب کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں خصوصی مہم میں مارے گئے کتوں کی تعداد ار ان کی نس بندی سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئیں ،محکمہ بلدیات سندھ تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ مرتب کرے گی۔26مارچ کوبنائی گئی کمیٹی کواب تک مکمل تفصیلات نہیں مل سکیں ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ رپورٹ بننے میں ابھی وقت لگے گا۔سندھ کے بلدیاتی اداروں نے کتا مارمہم کے نام پر 6 کروڑ روپے خرچ کیے ، سیکریٹری بلدیات نے ایک لاکھ97 ہزار799 کتے مارنے کی رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ کتوں کو مارنے کیلئے 5 کروڑ 97لاکھ 96 ہزار روپے کے کیپسول،ٹیبلیٹ،بوتلیں خریدی گئیں ،مہم میں کیدوران کراچی میں 11 ہزار 233 کتے مارنے کیلئے47لاکھ48ہزارروپے خرچ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مہم میں کے دوران حیدرآبادمیں67لاکھ روپے خرچ کرکے15ہزارکتے اور میرپورخاص میں32لاکھ 84ہزارروپیخرچ کرکے55ہزار355کتے مارے گئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…