اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جن اسٹیشنزپر پہلے ہم ہارے تھے اس بار وہاں برابر ہیں یاجیت چکے، عطا تارڑ کا دعویٰ

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ جن پولنگ اسٹیشنزپرپچھلی بار ہم ہارے تھے، اس بار برابر ہیں یا ہم جیت چکے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسکہ این اے 75 کے جن پولنگ اسٹیشن پر پاکستان تحریک انصاف

(پی ٹی آئی) جیتی ہے، وہاں جیت کا مارجن بہت کم ہے۔ عطا تارڑ نے کہاکہ ڈسکہ کے ایک پولنگ اسٹیشن سے ہم ایک ہزار کی لیڈ سے بھی جیتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس جگہ بھی شفاف الیکشن ہوگا، ووٹ نواز شریف کا ہی نکلے گا، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔اپنے بیان میں ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے موٹر وے، معاشی ترقی، روزگار، امید اور روشنی دی، مسائل کی بنیادی وجہ ووٹ چوری، آٹا، چینی، بجلی، گیس ،دوائی چورمافیا ہے جس کے سہولت کار عمران صاحب ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ محسن شاہنواز رانجھا سمیت 5 افراد کیخاف مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔مذکورہ مقدمے میں فراڈ اور کاغذات میں ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…