ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر کے باہرگئے، اس وقت بھی ن لیگ کی ڈیل چل رہی ہے ،میرے پاس ثبوت موجود ہیں، نبیل گبول کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر پی پی رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر کے باہر گئے، انکے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوئی۔ اس وقت بھی ن لیگ کی ڈیل چل رہی ہے، ملاقاتیں چل رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے

کہا ہے کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیاڈیل کی ہے ہمارے دل میں بہت سے راز ہیں ن لیگ اب بھی ڈیل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کیاڈیل کی سب پتہ ہے ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیا ڈیل کی ہے یہ سینیٹ میں 27سینیٹر کے گروپ کوبھی واپس لینیکیلئیتیارہیں ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم سے علیحدگی کااعلان کریں۔نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں رہے یانہیں نقصان کسی کانہیں ہے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں رہتی تونقصان مسلم لیگ ن کاہے ہمیں پی ڈی ایم میں نہیں رکھناچاہتے توفضل الرحمان اعلان کردیں، اعلان کامطلب ہو گا ہم نے پی ڈی ایم کونہیں چھوڑابلکہ ہمیں نکالاگیا۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف بیماری پر باہر گئے تھے وزیراعظم نے منظوری دی تھی، کابینہ کی منظوری سینوازشریف کوباہربھیجاگیاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں دوبارہ کہتا ہوں مریم نواز باہر نہیں جائیں گی حکومت بیشک مریم نواز کا پاسپورٹ لیکرسمندرمیں پھینک دے، مریم نواز کا بیرون ملک جانیکاکوئی ارادہ نہیں ہے۔ نبیل گبول نے کہا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر کے باہر گئے، انکے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوئی۔ اس وقت بھی ن لیگ کی ڈیل چل رہی ہے، ملاقاتیں چل رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…