پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کا آزاد گروپ بنانے کا فیصلہ

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے 5 تحفے بھجوائے گئے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر ہمارے دل رنجیدہ ہیں، ہمیں الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کیے جائیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی

زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کی جائیں۔اعظم نذیر تارڑ کے ریمارکس پر گیلانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرز نے احتجاج کیا ،بی اے پی کے سینیٹرز کو تحفہ کہنے پر حکومتی اراکین کی جانب سے ہنگامہ اور ایوان میں شور شرابا کیا گیا۔لیگی سینیٹر نے کہا کہ پانچ جماعتوں کے27 سینیٹرز نے الگ اپوزیشن گروپ بنایا ہے ہمیں الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کیے جائیں، اپوزیشن مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی، ہم 5 جماعتیں آزاد گروپ کی حیثیت سے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھیں گے۔سینیٹ اجلاس کے دوران یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرنے والے دلاور خان گروپ نے بھی الگ نشستیں مانگ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…