عمران خان نے مان لیا وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کر رہے ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

4  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے آج مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کر رہے ہیں۔ خود کشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاوں گا کا بیان دینے والے عمران صاحب آج آئی ایم ایف کی شرائط گنواتے رہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مان لیا کہ انہوں نے اسٹیٹ بینک، قومی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان قرضوں پر لیکچر نہ دیں، اپنے قرض کمیشن کی رپورٹ قوم کے سامنے

لائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے 400 ارب کی چینی کی اپنے چہیتوں کے ساتھ اچھائی کی ۔ان کا کہنا تھا کہ 225 ارب آٹے، 122 ارب ایل این جی، 500 ارب کی دوائی کی اپنے اے ٹی ایمز سے اچھائی کی، کشمیر پر حکومت نے سودا کیا۔ترجمان مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ عمران خان نے مافیاز، اے ٹی ایمز، کمیشن خوروں اور کرائے کے ترجمانوں کو استحکام دیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پچھلی حکومتوں نے جو کیا، عوام نے آپ کو ڈسکہ، خوشاب، نوشہرہ، بلوچستان، سندھ ہر جگہ سے اس کا جواب دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…