جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہنگامہ کیوں ہوا، ویڈیو سامنے آگئی

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

سیہون (این این آئی)سیہون میں لعل شہباز قلندر کا مزار بند ہونے کے باوجود 18 شعبان کو من پسند افراد کو مزار کے اندر جانے دیا گیا جس پر دیگر افراد نے مشتعل ہوکر ہنگامہ آرائی شروع کردی تھی، من پسند افراد کے درگاہ میں جانے اور زیارت کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ویڈیو میں چند افراد کو لعل شہباز قلندر کے مزار کے اندر آتے دیکھا جاسکتا ہے جن کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود ہیں، یہ افراد مزار بند ہونے کے باوجود نہ صرف اندر داخل ہوئے بلکہ زیارت بھی کی۔ایک شہری نے الزام

عائد کیا کہ 18 شعبان کو ہونے والی ہنگامہ آرائی من پسند زائرین کو درگاہ کے اندر چھوڑنے کے معاملے پر ہوئی تھی۔شہری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس اہلکار پیسے لیکر زائرین کو اندر جانے دے رہے تھے، دیگر زائرین کو پولیس نے روکا تو ہنگامہ ہوگیا۔شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا دائرہ سیہون پولیس سے شروع کیا جائے۔واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ درگاہ کے سیکیورٹی انچارج سید نجف شاہ کی مدعیت میں 400 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…