آج کی مہنگائی کو آپ مہنگائی نہ سمجھیں آج تمام معاشی اشاریے مثبت جارہے ہیں

4  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وجودہ مہنگائی کو زیادہ نہ سمجھیں، وینزویلا اور دیگرممالک کا حال دیکھیں۔اتوار کو ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کی بہت امیدیں ہیں لیکن پرانے سسٹم کوبدلنے میں کافی وقت

لگتاہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ طاقتور پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں، بیورو کریسی کے پرانے لوگوں سے زیادہ تعلقات ہیں، ہم جمہوری طریقے سے آئے ہیں نظام کو بدلنے میں وقت لگے گا، میں جو کچھ بھی کررہا ہوں یہ ایک جہاد ہے اور صرف اللہ کیلئے کررہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ مہنگائی کو زیادہ نہ سمجھیں، وینزویلا اور دیگرممالک کا حال دیکھیں، حقیقی تبدیلی کے لئے عوام کو تھوڑا صبر کرنا پڑے گا، ہماری معیشت اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے دیگرچیزیں بھی مہنگی ہوجاتی ہیں، پچھلی حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے وقت عوامی مفاد کو نہیں دیکھا، پچھلی حکومتوں نے ایسے معاہدے کیے کہ بجلی خریدیں نہ خریدیں پیسا دینا ہے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ بات کی ہے اور قیمتیں بھی کم کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کا اقدام واپس لئے جانے تک بھارت سے تعلقات

معمول پر نہیں آسکتے۔ اتوار کو ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے، ایمرجنسی میں بھارت سے چینی خریدنے پر صرف غور کیا گیا، کابینہ نے بھارت سے چینی خریدنے کی تجویز کو مسترد کیا۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ جب تک بھارت 5 اگست کے اقدام کو واپس نہیں لیتا، تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…