اسلام آباد(این این آئی)پٹرول بحران کی انکوائری معاملے پر سیکرٹری پٹرولیم نے 3 ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول بحران کی انکوائری کے معاملے پر سیکرٹری پٹرولیم نے 3 ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق رخصت درخواست کے بعد سیکرٹری پٹرولیم نے شیڈول میٹنگز منسوخ کردیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے
رخصت کی سمری وزیراعظم آفس بھجوادی ہے، پٹرول بحران کے کردارڈی جی آئل ڈاکٹرشفیع آفریدی بھی عہدے پر براجمان ہے، ڈی جی آئل ڈاکٹرشفیع آفریدی کا نام پٹرول بحران کے ذمہ داران کی فہرست میں شامل ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے، وزیر اعظم نے پٹرول بحران کے ذمہ داران کوعہدوں سے فارغ کرنے کی ہدایت کی تھی۔