اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

بھارت سے چینی کی درآمد،ہر پاکستانی فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پر چینی اور اس کی مصنوعات کا استعمال بند کر دیں، اپیل کردی گئی

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بھارت سے چینی کی درآمد کے حکومتی فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو ماہ تک احتجاجاً کسی بھی شکل میں چینی کا استعمال نہیں کرونگا،ہر پاکستانی سے اپیل ہے کہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور

پر چینی اور اس کی مصنوعات کا استعمال بند کردیں، تمام سیاستدانوں کو چاہئے کہ دو ماہ تک چینی کی استعمال کا مکمل بائیکاٹ کریں، کیا ملکی مفاد میں بحیثیت قوم ہم دو مہینے تک چینی کااستعمال مکمل طور پر نہیں روک سکتے؟ انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر اگر ہم سب دو ماہ تک چینی استعمال نہ کرے تو یہ زندگی اور موت کی بات نہیں ہوگی مشکل سے کمائی ہوئی زرمبادلہ اب اپنے دشمن کو تقویت دینے کے لئے استعمال ہوگا،جو ڈالر ہم قرض میں لے رہے ہیں اب چینی کے بدلے ہم بھارت کو دیں گے،افسوس ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود اب پاکستان بھارت سے چینی کی درآمد کرنے پر مجبور ہے،جس چینی کی درآمد کی اجازت دی گئی یہی دبئی کے ذریعے لیبل تبدیل کرکے درآمد کی جارہا تھی،بھارت پہلے بھی ہم پر واٹر بم پھینک چکا ہے اور اب اس فیصلے سے ہماری زرعی پیداوار میں مزید کمی واقع ہوگی،میں نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ حکومت بھارت سے چینی درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،دیکھتے ہیں اس فیصلے کے پیچھے کس کو مالی فائدہ پہنچانا ہے۔  سینیٹر رحمان ملک نے بھارت سے چینی کی درآمد کے حکومتی فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو ماہ تک احتجاجاً کسی بھی شکل میں چینی کا استعمال نہیں کرونگا

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…