اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چند روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن( ر) صفدر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں کیپٹن (ر) صفدر نے پیپلزپارٹی کیخلاف بیان بازی نہ کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ میں بلاول بھٹو کا اتنا ہی احترام کرتا ہوں جتنا ایک
بھائی کا احترام کرتا ہوں، اس لیے میڈیا توقع نہ کرے کہ میں کوئی بیان دوں گا، میں ان کے والد کا بھی احترام کرتا ہوں، اس لیے کہ وہ ہمارے تاحیات دامادوں کی یونین کے چیئرمین ہیں اور میں جنرل سیکرٹری ہوں، یہ دیکھیں کہ ان سے ہمارے کتنے رشتے ہیں؟۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پی ڈی ایم کے کشیدہ تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے آصف زرداری اور اپنا تعارف بطور سابق وزرائے اعظم کے دامادوں کے کرایا ۔ایسی ویڈیو کلپ کو سابق وزیراعظم کی چھوٹی صاحبزادی اسما نواز کے شوہر علی ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے داماد کلب میں اپنا عہدہ چھن جانے کا شکوہ کر ڈالا۔انہوں نے کہا کہ صفدر صاحب کی اس غیر جمہوری حرکت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔دامادوں کی یونین کا قیام 2004 میں ہوا تو کیپٹن صاحب کو اسکا تاحیات چیئرمین اور مجھے تا حیات جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا تھا۔آج بغیر کسی نوٹس یا الیکشن کیپٹن صاحب نے زرداری صاحب کو چیئرمین اور خود کو جنرل
سیکریٹری بنا ڈالا۔دوسری جانب اس پر مریم نواز سے سوال کیا گیا جس پر وہ بھی زور دار قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکیں اور کہاکہ جنہوں نے یہ جماعت بنائی ہے، ان سے پوچھیں۔ انہوں نے داماد ایسوسی ایشن کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرکرانے کا بھی مشورہ دیا۔ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ سے متعلق صحافی کے سوال پر کہا کہ اس ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ میں عمر کو مدنظر رکھا گیا۔
صفدر صاحب کی اس غیر جمہوری حرکت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔دامادوں کی یونین کا قیام 2004 میں ہوا تو کیپٹن صاحب کو اسکا تاحیات چئیرمین اور مجھے تا حیات جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا تھا۔آج بغیر کسی نوٹس یا الیکشن کیپٹن صاحب نے زرداری صاحب کو چئیرمین اور خود کو جنرل سیکریٹری بنا ڈالا ? pic.twitter.com/Q9chNO20p6
— Ali Dar (@alimdar82) March 25, 2021