منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد یوسف رضا گیلانی کی پانچوں انگلیاں گھی میں ،وفاقی وزیر کے برابر مراعات حاصل

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بحیثیت سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے ایک وفاقی وزیر کے عہدے کے مساوی مراعات اور سہولتیں ملیں گی۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق یوسف رضا گیلانی سینیٹر صادق سنجرانی کے دستخط کے نتیجے میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہوئے۔ پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ

اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے درخواست دینے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے اپنی شکست قبول کر لی ہے اور سنجرانی کو سینیٹ کا قانونی چیئرمین تسلیم کر لیا ہے۔دوسری جانب فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے منصب کے حصول میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے خاموشی کو انتہائی غیر متوقع، مختلف مفاہیم اور توجہیات کے حوالے سے زیربحث لایا جارہا ہے ، جبکہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی میں خفیہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کردار کو بھی سامنے لانے کی باتیں ہو رہی ہیں اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فریقین کو اس بات کا علم تھا کہ یوسف رضا گیلانی جمعہ کو سینٹ کے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے منظر پر آئیں گے اور ان کا نوٹیفکیشن

بھی فوری طور پر جاری ہو جائے گالیکن مریم نواز کو اس خبر سے اس وقت آگاہ کیا گیا تھا جب پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے تمام امور حتمی طورپر طے کر کے اطمینان کر لیا تھا اور مریم نواز کو با خبر کرنے والوں نے انہیں یہ بھی باور کرا دیا تھا کہ اب اس سمت کوئی بھی پیش رفت بے

معنی اور بے سود ہو گی جس کے بعد انہوں نے جمعہ کی صبح ناشتے پر اپنے مسلم لیگی رہنما اور رفقا کو مدعو کیا تھا تاکہ اس حوالے سے مشاورت کی جائے ، کیونکہ ناشتے پر پی ڈی ایم میں شامل ان رہنمائوں کو جو مریم نواز سے نیب میں پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں موجود تھے مدعوکیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…